ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، وسیع پیمانے پر تباہی، 24اسرائیلی ہلاک،سینکڑوں زخمی

Jun 19, 2025 | 13:36:PM
ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، وسیع پیمانے پر تباہی، 24اسرائیلی ہلاک،سینکڑوں زخمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیاجس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی، میزائل حملوں میں 24اسرائیلی ہلاک جبکہ 853زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے متعدد  افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ہر طرف تباہی مچ گئی ،اسرائیلی سٹاک مارکیٹ کی عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی،ہزاروں اسرائیلیوں کو علاقےسے نکال لیا گیا،اسرائیل میں صحرائے نقب سمیت 4 علاقوں میں 6میزائل گرے،تل ابیب اور یروشلم میں بھی تباہی ،جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا گیا،ہولون میں سجیل میزائل حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے،اسرائیل نے جوابی حملے میں خندب میں بھاری پانی کے تحقیقی ری ایکٹر کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر  سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

قبل ازیں ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر 11ویں بار میزائل اور ڈرون داغ دیئے، جس میں پہلی بار سیجل میزائل کا استعمال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیے گئے ہیں، جو انتہائی بلندی پر سفر کر کے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کی جانب سے فائر کئے گئے ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ایران کی جانب سے میزائل فائر ہونے اور اسرائیلی حدود میں ڈرون و راکٹ داخل ہونے پر سائرن بھی بجائے گئے۔

ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلئے اسرائیل کا دفاعی نظام ایکٹیو ہوا تاہم جدید میزائلوں کی وجہ سے یہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔