بگ بیش :بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی بھی مقبول

Jun 19, 2025 | 10:47:AM
بگ بیش :بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی بھی مقبول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے۔

لیگ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے سٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 کئی معروف فرنچائزز انہیں سکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔