کشیدگی :،امریکہ کا "ڈومز ڈے "طیارہ حرکت میں

Jun 19, 2025 | 10:03:AM
کشیدگی :،امریکہ کا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی فضائیہ کا انتہائی حساس ”ڈومز ڈے“ طیارہ (E-4B نائٹ واچ) غیر معمولی پرواز کے بعد منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز میں واشنگٹن کے قریب لینڈ کر گیا، جس کے بعد اس کی تعیناتی پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ڈومز ڈے  طیارہ نیشنل ایئر بورن آپریشنز سینٹر (NAOC) کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں امریکی صدر اور اعلیٰ عسکری قیادت کے لیے فضائی کمانڈ پوسٹ کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

یہ طیارہ الیکٹرو میگنیٹک پلس اور ایٹمی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں فعال کیا جاتا ہے، جیسا کہ نائن الیون کے حملوں کے دوران کیا گیا تھا۔

 پینٹاگون نے اس پرواز کی باضابطہ وجہ ظاہر نہیں کی، تاہم مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، جہاں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

فوجی کارروائیوں میں تیزی کے بعد خطے میں ایک وسیع تر جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔