ایران کا اسرائیل پر ’سجیل‘ میزائل سے تازہ حملہ، پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال

Jun 19, 2025 | 00:16:AM
ایران کا اسرائیل پر ’سجیل‘ میزائل سے تازہ حملہ، پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال
کیپشن: ایران کا اسرائیل پر ’سجیل‘ میزائل سے تازہ حملہ، پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں پہلی بار اپنے جدید دور مار ’سجیل‘ بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا ’سجیل‘ میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کے میزائل حملے اسرائیلیوں کو زیر زمین پناہ گاہوں سے باہر نکلنے کا موقع تک نہیں دیں گے،اس سے قبل اس حملے کے دوران فضا میں ایک غیر معمولی میزائل دیکھا گیا تھا جس کے بعد ماہرین نے ایران کی جانب سے نئی قسم کے ہتھیار کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی، امریکی اخبار کا دعویٰ