بجلی بچت پلان۔ پنجاب حکومت نے بڑا حکم جاری کردیا

Jun 19, 2022 | 14:12:PM
بجلی بچت پلان۔ پنجاب حکومت نے بڑا حکم جاری کردیا
کیپشن: مارکیٹیں 9 بجے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بجلی کی بچت کے لیے پنجاب میں بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بازار اور مارکیٹیں رات نو بجے بند کرنے کی منظوری  دے دی، تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔

وفاقی حکومت کے  پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز رات 9 بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گے۔ ہفتے کے روزتاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری کی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹھ عابد کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، بیکریز اور پٹرول پمپس کو استثنا حاصل ہو گا، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔ شادی ہال رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہو گی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، متعدد کارکن زخمی