سیٹھ عابد  کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

Jun 19, 2022 | 13:41:PM
سیٹھ عابد  کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
کیپشن: سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیٹھ عابدمرحوم کی صاحبزادی فرح مظہرکےقتل میں اہم پیش رفت، پولیس نے2 ملزم گرفتار کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق فرح مظہر کےقتل میں ملوث گھریلو ملازمہ رضیہ اور رمضان کوگرفتار کر لیا گیا،رضیہ طلاق یافتہ،ایک بیٹی کی ماں،فہدسےتعلق قائم تھا,پولیس کے پہنچنے پر رضیہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

رضیہ نے فہدکیساتھ مل کرکرائم سین کوختم کرنےکی کوشش کی،رضیہ نےفہدسےملکرفرح کولگنےوالی گولی کا خول غائب کیا،رضیہ نے ہی بیان دیا کہ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتاتھا،رضیہ نےملزم فہد کے ساتھ ملکر 2 پستول زمین میں دبائے،قتل میں استعمال ایک پسٹل کچن میں بھی رکھاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، متعدد کارکن زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیاتھا، 60 سالہ مقتولہ فرح کا شوہر امریکا میں مقیم ہے۔ مقتولہ کے 3 لے پالک بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جن میں سے پولیس نے ایک لے پالک بیٹے کو شاملِ تفتیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا