لاہورضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، متعدد کارکن زخمی

Jun 19, 2022 | 11:49:AM
  لاہورضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، متعدد کارکن زخمی
کیپشن: ن لیگ پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ن لیگی اور تحریک انصاف کےامیدوار آمنے سامنے،تصادم اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی  ۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں  ن لیگ اور پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار   گروپوں میں تصادم ہوا ہے، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے باعث ن لیگ کے نذیر چوہان کا بیٹا معاذ اور خالد گجر کا بیٹا عادل گجر زخمی ہوگیا۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ اللہ ہو چوک کے قریب پر پیش آیا۔

 لیگی رہنما نذیر چوہان نے بتایا کہ  انتخابی مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ اللہ ہو چوک کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی جس سے بیٹا معاذ زخمی ہو گیا جبکہ گارڈ  کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان نے ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتارنے کی کوشش کی اور کارکنوں کی  گاڑی کو ٹکر ماری، میرے بیٹے عادل کو زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہم اپنے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کرا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر نے بتایا کہ نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں، بارشیں شروع،پری مون سون کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا