کورونا سے مزید27افرادچل بسے۔۔991 نئے مریض رپورٹ

Jun 19, 2021 | 09:29:AM
کورونا سے مزید27افرادچل بسے۔۔991 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے 27 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی جبکہ991 نئے مریض سامنے آ گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 282 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 799، سندھ میں 3 لاکھ 31 ہزار 94، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 819، بلوچستان میں 26 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771، اسلام آباد میں 82 ہزار 313 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحتیاب ہوچکے  جبکہ 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 615، سندھ میں 5 ہزار 314، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 257، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 300، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جاں بحق ہو گئے۔