پاکستانی شاہین اور بنگلہ دیشی ٹائیگرز کل آمنے سامنے،کتنے بجے میچ شروع ہوگا۔۔جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (اتوار ) سے شروع ہوگا، تمام میچز شام 5 بجے پر شروع ہوں گے اور ٹاس شام 4.30 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے ٹی 20 میچوں کی سیریز کے بقیہ دو میچ 22 اور 24 مئی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 5 بجے شروع ہوں گے ۔سلمان علی آغا، جنہوں نے اب تک 12 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے، چوتھی سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔احمد دانیال اور محمد سلمان مرزا کی تیز رفتار جوڑی پاکستان کے اسکواڈ میں دو نوں نئے کھلاڑی ہیں اور سیریز کے دوران اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کر رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے منحوس اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ ،چوتھے ٹیسٹ کیلئے وننگ ٹیم بنانے میں مشکلات