بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے منحوس اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ ،چوتھے ٹیسٹ کیلئے وننگ ٹیم بنانے میں مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے پہلے طویل وقفے کے بعد بھارت کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے میچ کے لئے اپنی حتمی پلیئنگ الیون کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہیں ، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت نے اب تک ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے، بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوسچیٹ کو امید ہے کہ28سالہ پنت صحت یاب ہو کر چوتھے ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچ ضرور کھیلنے چاہئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں بھارت ایک سخت مقابلے میں شکست کے بعد 5میچوں کی سیریز میں2.1ے پیچھے چل رہی مہمان ٹیم کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کی انگلی میں چوٹ لگنے سے ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔بھارت کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوسچیٹ کو امید ہے کہ پنت صحت یاب ہو کر چوتھے ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔ کوچ کا کہنا ہے ’’وہ (پنت) ٹیسٹ سے پہلے مانچسٹر میں بیٹنگ کریں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ آپ رشبھ کو کسی بھی صورت ٹیسٹ سے باہر رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تیسرے ٹیسٹ میں پنت نے خاصے درد کے ساتھ بلے بازی کی ۔ وکٹ کیپنگ یقیناً اس بحالی کے عمل کا آخری مرحلہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ وکٹ کیپنگ کر سکیں۔ ہم دوبارہ اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا چاہتے کہ ہمیں اننگز کے دوران ہی وکٹ کیپر کو بدلنا پڑے۔لارڈز میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران چوٹ لگنے کے بعد پنت نے دونوں اننگز میں بلے بازی کی لیکن وکٹ کیپنگ نہیں کر سکے۔ انکی جگہ دھروو جوریل کو وکٹ کیپنگ کے لئے میدان میں اتارا گیا۔ کوچ نے مزید کہا جوریل کا نام بھی زیر غور ہے، لیکن میرا مطلب ہے کہ اگر رشبھ فٹ ہوتے ہیں تو وہ اگلا ٹیسٹ کھیلیں گے اور دونوں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ 23جولائی سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں مانچسٹر کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔ ٹیم نے اب تک یہاں ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کبھی اچھا نہیں رہا۔بھارت نے یہاں انگلینڈ کے خلاف۹؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ حیران کن طور پر بھارت ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ یہاں جیت کا انتظار بھارت کے لئے بہت طویل ہے، جو89سال سے جاری ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہاں کھیلے گئے9 میچوں میں سے بھارت کو 4 بار شکست ہوئی ہے جبکہ5میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
دوسری جانب سابق بھارتی لیگ اسپنر انل کمبلے کا کہنا ہے کہ تیزگیندباز جسپریت بمراہ کو سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچ ضرور کھیلنے چاہئیں۔چوتھے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل مانچسٹر میں جیو ہاٹ اسٹار کے ماہر انل کمبلے اور بھارت کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین نے جیو ہاٹ اسٹار کے شو ’’فالو دی بلیوز‘‘ میں ٹیم سلیکشن پر گفتگو کی اور کھلاڑیوں کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹ دی۔ جسپریت بمراہ کی دستیابی، محمد سراج کی فٹنیس اور رشبھ پنت کی ریکوری ٹائم لائن تک دونوں نے ٹیم کی ذہنیت اور حکمتِ عملی پر بھی بات کی کیونکہ سیریز اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔’’فالو دی بلیوز‘‘ پر بات چیت کرتے ہوئے کمبلے نے باقی ماندہ ٹیسٹ میچوں کے لئے جسپریت بمراہ کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا۔کمبلے نے کہا کہ ’’میں یقینی طور پر بمراہ کو اگلا میچ کھیلنے کی ترغیب دوں گا کیونکہ یہ بہت اہم ہے۔ اگر وہ نہیں کھیلتے اور بھارت یہ ٹیسٹ ہار جاتا ہے تو پھر سمجھ لیں کہ سیریز ختم ہو جائے گی۔ بمراہ کو باقی دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں۔ اگر انہیں آرام کی ضرورت ہو تو وہ گھریلو سیریز سے باہر رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ