اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ 

Jul 19, 2025 | 18:57:PM
اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کے ایک ایکشن کے منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کرنے کیلئے کہا ہے،اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان فوری علاج کیلئے امریکہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو گولڈ ٹوبیکو انڈیا اسٹوڈیو، ممبئی میں اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے ایک ایکشن کے منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ایک مہینہ بیڈ ریسٹ کرنے کیلئے کہا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ نے بتایا کہ ’’شاہ رخ خان کی ٹیم نے ان کی طبیعت کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں دی ہے لیکن 60 سالہ اداکار فوری علاج کیلئے امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔ ابھی  تک شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی کوئی مستند تصدیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ انکی ٹیم کی طرف سے بیان ریلیز کئے جانے کاانتظار کیا جارہا ہے۔ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ، جو فی الحال گولڈین ٹوبیکو اسٹوڈیو میں کی جارہی ہے، اگلا نوٹس آنے تک روک دی گئی ہے۔اس تبدیلی کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تبدیلی آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ہندوستان اور بیرون ممالک میں مختلف مقامات پرکی جائے گی۔ اس سال جنوری میں شاہ رخ خان نے یہ تصدیق کی تھی کہ سدھارتھ آنند فلم کی شوٹنگ کریں گے جنہوں نے ’’پٹھان‘‘ کی ہدایتکاری بھی کی تھی۔ فلم کو سدھارتھ مارفلکس پکچرز اور شاہ رخ خان کے ریڈچیلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا جبکہ یہ فلم اگلے سال کبھی بھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ فلم میں ایس آر کے، کے علاوہ ابھیشیک بچن، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن نے اداکاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘بھارت ، چین اور شمالی امریکا میں500ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا