گال ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا

Jul 19, 2023 | 16:45:PM
گال ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

   پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔