کنگنا رناوت سے موازنہ کرنے والوں کو تاپسی پنوں کا کرا را جوا ب

Jul 19, 2021 | 22:57:PM
 کنگنا رناوت سے موازنہ کرنے والوں کو تاپسی پنوں کا کرا را جوا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ کی معروف اداکارہ و پروڈیوسر تاپسی پنو اداکارہ کنگنا رناوت سے موازنہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔  انھوں نے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں اکثر کنگنا رناوت کی ’سستی کاپی‘ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاوری ہورہی ہے ۔۔سے دھو م مچا نے والی دنا نیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

تفصیلات کے مطابق تاپسی پنوں سے جب پو چھا گیا وہ سوشل میڈیا پر کنگنا کی عدم موجودگی پر انھیں یاد کرتی ہیں تو تاپسی نے جواب دیا نہ انھوں نے انھیں پہلے کبھی یاد کیا، نہ کرتی ہیں اور نہ ہی کرنا چاہیں گی۔تاپسی نے واضح کیا کہ کنگنا کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی اپنی زندگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کنگنا رناوت ایک اداکارہ ہیں اور ہماری ساتھی ضرور ہیں، لیکن وہ میری نجی زندگی میں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، میرے پاس ان کے لیے نہ ہی اچھے جذبات ہیں اور نہ ہی برے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ذرا شکل تو دکھادو۔۔ادا کا رہ نیتو سنگھ کس کی آوا ز سن کر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں؟ ویڈیو وا ئرل