جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کرنےوالےکو6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی،بل سینیٹ سےمنظور

Jan 19, 2026 | 23:12:PM
جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کرنےوالےکو6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی،بل سینیٹ سےمنظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے۔

بل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے والا کروڑ پتی نکلا، کئی گھر اور گاڑیوں کا مالک