اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

Jan 19, 2026 | 10:59:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل تعینات ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز شریک ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی بیٹی کی والدہ سے ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ وزارتِ قانون نے صدرِ مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تینوں ججز اس سے قبل تقریباً ایک سال تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈہاک جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔