محسن حسن خان اور رینا رائے میں طلاق کی وجہ کیا بنی؟ اداکارہ نے کئی سالوں وجہ بتا دی

Jan 19, 2023 | 23:54:PM
محسن حسن خان اور رینا رائے میں طلاق کی وجہ کیا بنی؟ اداکارہ نے کئی سالوں وجہ بتا دی
کیپشن: محسن حسن خان اور رینا رائے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ رینا رائے نے سابق پاکستانی کرکٹر محسن حسن سے طلاق کی وجہ سے بتا دی۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ رینا رائے کا کہنا تھا کہ وہ خود ایڈجسٹ نہ کرسکیں، محسن خان کے لائف سٹائل میں ایڈجسٹ نہ ہوپاناہی طلاق کی وجہ بنا ورنہ محسن خان نے تو ساتھ رہنے کی خاطر لندن شفٹ ہونے کی پیشکش بھی کی تھی۔ 
رینا رائے نے بتایا کہ محسن خان کا اپنی بیٹی جنت کو ساتھ رکھنے کا مقصد بھی یہ تھا کہ میں بیٹی کی خاطر اس کے ساتھ رہ لوں۔رینا رائے نے طلاق کے بعد بیٹی کو اپنی تحویل میں لینے کے حوالے سے بتایا کہ اس کے لیے میں نے سادھوؤں اور سنتوں کا سہارا بھی لیا۔
اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محسن خان اچھے شوہر تھے اور وہ ایک اچھے باپ بھی ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باپ بیٹی کے درمیان اچھا تعلق ہے۔رینا رائے کا کہنا تھا کہ محسن اب اپنی زندگی میں سیٹ ہیں، میں ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آزاد کشمیر انتقال کرگئے
خیال رہے کہ 70 اور 80 کی دہائی میں رینا رائے کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا، 1983 میں انہوں نے اپنے کیریئرکے عروج میں پاکستانی اوپننگ بلے باز محسن خان سے شادی کرلی تھی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے کراچی شفٹ ہوگئی تھیں۔
اس دوران دونوں کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام جنت رکھا گیا تھا تاہم واپس بھارت جانے کے بعد رینا رائے نے بیٹی کا نام صنم رکھ دیا۔
1990 میں دونوں کی طلاق ہوگئی جس کے بعد رینارائے واپس بھارت چلی گئیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے فلموں اور ڈراموں کے کام کیا تاہم انہیں پہلی سی کامیابی نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی