سابق صدر آزاد کشمیر انتقال کرگئے

Jan 19, 2023 | 17:54:PM
سابق صدر آزاد کشمیر انتقال کرگئے
کیپشن: محمد انور خان نے 25 اگست 2001ء سے 23 اگست 2006ء تک آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آزاد کشمیر ریٹائرڈ میجر جنرل سردار محمد انور خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آزاد کشمیر ریٹائرڈ میجر جنرل سردار محمد انور خان راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ آج چل بسے،مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

میجر جنرل (ر) سردار محمد انور خان 9 مئی 1945ء کو ڈیرہ سدوزئی، ضلع پونچھ میں پیدا ہوئے۔ سردار انور خان نے پاک افواج سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا۔انہوں نے 25 اگست 2001ء سے 23 اگست 2006ء تک آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ اگست 2006ء کو ان کی جگہ راجہ ذوالقرنین خان نے لی تھی، ان کا تعلق سدھن قبیلے کے بڑے خاندان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی