گوجرانوالہ: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

Jan 19, 2023 | 11:35:AM
گوجرانوالہ: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حیدر، آصف اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ انسپکٹر انڈسٹری گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق اس گینگ کا سرغنہ یونین کونسل چیئرمین کا بیٹا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔