رمضان کے پہلے ہی دن پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈی میں رمضان کے پہلے ہی دن پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
دوکانداروں اور ٹھیلے پر پھل فروخت کرنے والوں نے تمام پھلوں کی از خود قیمتیں بڑھا دیں۔
افطاری کے وقت زیادہ پسند کئے جانے والے پھل اس وقت اصل قیمتوں سے دو گنا تک قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
سیب 300 روپے فی کلو سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 روپے فی درجن سے 400 فی درجن تک قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
امرود کا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے نرخ 145روپے فی کلو مقرر کروایا گیا لیکن رمضان کے پہلے دن امرود 250 روپے فی کلو سے 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ سب پھل فروٹ چاٹ میں استعمال کئے جاتے ہیں اور فروٹ چاٹ کو رمضان کے مہینے میں افطاری کے وقت ایک پسندیدہ ڈش سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم میں محسن نقوی سے میٹنگ
سٹابری 1000 روپے کلو ، انار 800 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے
بہت سے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کنے سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی زحمت ہی نہیں کی۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو چھپا کر ضرورت مند شہریوں سے پھل کی من چاہی قیمت مانگی اور وصول کی جا رہی ہے۔
پھل فروش سرکاری نرخ نامہ مانگنے پر بہانہ کرتے ہیں کہ سرکاری نرخ نامہ تو جاری ہی نہیں ہوا، کسی نے انہین سرکاری نرخ نامہ دیا ہی نہیں،نہ ہی کوئی چیک کرنے آیا۔
یہ بھی پڑھیئےـ عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب