سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Feb 19, 2024 | 14:51:PM
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے،او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ہے جبکہ یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 سے تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کئے تھے۔

یہ بھی  پڑھیں ؛ پاکستان کا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ