لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی،مریم نواز کی شرکت، ویڈیو وائرل

Feb 19, 2022 | 22:43:PM
ایم پی اے، ثانیہ عاشق، رشتہ ازدواج، منسلک،
کیپشن: مریم نواز دلہن ثانیہ عاشق سے مل رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے اور مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔
ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب  میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے شرکت کی۔تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، نوشین افتخار، ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر لیگی قیادت بھی نظر آئی۔
ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے نئی تصویر شیئر کردی