احتجاج بھی کریں گے، عدم اعتماد بھی ہوگا۔ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مخالفین کے خلاف گھٹیا انتقام وزیرِ اعظم عمران خان کا موٹو ہے، ہم کسی امپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکومت چھوڑنے کے لیے تیار اور نون لیگ سے رابطے میں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال پورے ملک میں خراب ہے، وزیر اعظم اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے پر غور نہیں کرتے۔عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں مخالفین سے متعلق گفتگو ہوتی ہے، انہوں نے گزشتہ روز کے جلسے میں مخالفین کو گالیاں دیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان شہباز شریف اور میرے خلاف کیسز بنانے میں خود شریک رہے، ساڑھے 3 سال سے یہ ان کیسز میں کچھ ثابت نہ کر سکے۔مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں پوری دنیا میں ہیروئن سپلائی کرتا ہوں، مجھ پر اتنے بڑے نیٹ ورک کا الزام لگایا گیا اس نیٹ ورک کا دوسرا آدمی کون ہے؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کا کام ہے، نظام سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آئین پر عمل کیا جائے۔حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کا آپشن بھی ہے، احتجاج بھی کریں گے، عدم اعتماد بھی ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عوام کی دعاؤں سے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے گنتی پوری کرلی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا حکم تھا کہ محسن بیگ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ کیوں کی؟ ملزموں نے اہم انکشاف کردیا
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو استعمال کیا جا رہا ہے، 4 سال میں مخالفین کے خلاف مقدمے بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ خان کا بالی ووڈ میں کام نہ کرنے حوالے سے بڑا انکشاف