سعدیہ خان کا بالی ووڈ میں کام نہ کرنےکے حوالے سے بڑا انکشاف

Feb 19, 2022 | 10:59:AM
سعدیہ خان نے بالی ووڈ کام نہ کرناے کی وجہ بتا دی
کیپشن: سعدیہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف پاکستانی  اداکارہ اور ماڈل سعدیہ خان نے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا۔

 اداکارہ و ماڈل سعیدہ خان  نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں ایک بڑے پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے عمران ہاشمی کی وجہ سے انکار کردیا تھا  کیونکہ وہ کافی بولڈ سین شوٹ کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین  کو اداکارہ کا جواب پسند نہیں آیا ، ان کا ماننا ہے کہ وہ کہہ سکتی تھیں کہ انہوں نے بولڈ مناظر کی وجہ سے انکار کیا نہ کہ عمران ہاشمی کیونکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:محبوب کے پیار میں پاگل خاتون نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

 اداکارہ سعدیہ  خان کو  ہٹ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت  میں کردار پر خوب پذیرائی اور شہرت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف جہانگیر ترین خفیہ ملاقات کا انکشاف