محبوب کے پیار میں پاگل خاتون نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Feb 19, 2022 | 10:23:AM
شہرقائد ، گلشن اقبال، آشنا، شوہر ،جوس ، پولیس ، گرفتار 
کیپشن: ملزمہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد کے علاقے گلشن اقبال میں آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کرمارنےوالی ملزمہ کو  پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ رضوان کے مطابق گزشتہ سال 27 جون کو ان کے بیٹے یوشاہ اپنی اہلیہ وی آرین جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے جوس سینٹر میں جوس پینے کیلئے گئے تھے جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،ایف آئی آر میں مدعی نے اپنے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش اس کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، متوفی حالات و واقعات کے مطابق یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے ایک ہونے کیلئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا,پولیس تفتیش کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی،  ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کئے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشاہ کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی،ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کئے گئے جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی آرین جنت کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 828/2021 زیر دفعہ 302/337J درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے