ڈاکٹر امام الدین کھوسو یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے وائس چانسلر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد افتخار میمن)ڈائریکٹر ڈاکٹر امام الدین کھوسو یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج پر تعینات وائس چانسلر عربیلا بھٹو سے فوری طور پر چارج واپس لینے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عربیلا بھٹو بااثر رسوخ کے ذریعے ایکسٹینشن حاصل کر کے طویل عرصے سے اضافی چارج پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لینے اور مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے بعد مٹیاری سمیت مختلف حلقوں اور سول سوسائٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوامی و تعلیمی حلقوں نے اس فیصلے کو شفافیت اور ادارہ جاتی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان