محکمہ تعلیم نے ہفتے اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن حکومت پنجاب نے ہفتے اور اتوار کو دفاتر میں ہفتے کی چھٹی بند کردی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماتحت اداروں کو ہدایت کردی۔10اداروں کے سربراہان کو ہدایت کردی گئی ہے۔اس حوالے سے تمام ڈی پی آئیز ،چلڈرن لائبریری کمپلکس ، پیما اور پیکٹا کو ہدایت جاری کی گئیں ۔
پیکٹا اور پیما کے ادارے سیکرٹری سکول کو ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ماتحت اداروں کو آگاہ کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا