9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا

Dec 19, 2025 | 16:00:PM
9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مقدمے سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 56 گواہان پیش کئے،مقدمہ مین ملزمان پر کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کا الزام ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سزا کیسے ختم ہو گی ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تھانہ ریس کورس نے 25 ملزمان کا چالان جمع کرایا تھا،چار ملزمان دوران ٹرائل سزا کے ڈر سے اشتہاری ہو گئے۔
ملزم حبیب احمد ، فاروق انجم، ارسلان ، اکبر خان اشتہاری ہیں،حماد اظہر کی زیر قیادت ہجوم نے کلب چوک میں سکیورٹی کیمرے توڑنے, جی او آر گیٹ پر حملہ کیا۔
 پراسیکیوٹر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بغاوت اور فسادات پر اکسایا،سازش اور بغاوت کی منصوبہ بندی کے نو مئی کے حملے کئے گئے۔
عدالت نے قید کے ساتھ پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے،عدم ادائیگی جرمانہ پر ایک سال مزید سزا بھگتنا ہوگی،جائیدادوں کی ضبطگی کا بھی حکم دیا گیا ۔