ای چالان کے بعد شہریوں کو ایک اور بڑی پریشانی کا سامنا

Dec 19, 2025 | 14:55:PM
ای چالان کے بعد شہریوں کو ایک اور بڑی پریشانی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ای چالان کے بعد شہریوں کو ایک اور بڑی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

کراچی کے بعد حال ہی میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم، بھاری جرمانوں کے ساتھ شہریوں کے لیے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

حیدرآباد کے شہری جب ای چالان کے بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ہیلمٹ خریدنے پہنچے، تو مانگ بڑھتے ہی موقع پرست دکانداروں نے قیمتیں دگنی کر دیں، اس صورتحال نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ای چالان تو نافذ ہو گیا، لیکن پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے،سڑکیں ادھڑی ہوئی ہیں اور ان پر سفر کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اقدامات عالمی امن کیلئے خطرہ،پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے:صدر زرداری

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ای چالان تو قانون کی پاسداری کے لیے فوری نافذ کر دیا، مگر اسے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے اور ساتھ ہی شہر کی سڑکوں کو بھی سفر کے قابل بنانا چاہیے۔