سندھ :خواتین کیلئے سکوٹی چلانے کی تربیت شروع

Dec 19, 2025 | 12:52:PM
سندھ :خواتین کیلئے سکوٹی چلانے کی تربیت شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومتِ سندھ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے سکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق کراچی کے علاقوں کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں سکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔

 کراچی کے تمام اضلاع میں پنک سکوٹی سکیم کے لیے درخواست دینے والی ورکنگ وومنز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں سکوٹی تربیت 18 دسمبر سے شروع ہو چکی ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یہ تربیتی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔

 سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں بھی سکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز جلد شروع کیا جائے گا۔

 سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ سکوٹی چلانے کی تربیت محفوظ رائیڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے دی جا رہی ہے اور اس سکیم کا مقصد خواتین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی :رواں سال حادثات میں830 افرادجاں بحق، 11 ہزار 800 سے زائد زخمی ہوئے

 انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق خواتین کی خودمختاری صرف معاشی نہیں بلکہ سماجی آزادی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

 محفوظ سفری سہولیات فراہم کیے بغیر خواتین کو عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹی تربیتی پروگرام خواتین کو خود اعتمادی، خود انحصاری اور عملی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گی۔

 درخواست اور مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ smta.sindh.gov.pk ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔