بونڈائی بیچ فائرنگ، بہادری کے اعتراف میں زخمی ہیرو کیلئے 25 لاکھ ڈالر کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بونڈای بیچ پر حملہ آوروں میں سے ایک کو قابو میں کرکے اس سے اسلحہ چھیننے والے آسٹریلیا کے شامی نژاد ’ہیرو‘ احمد الاحمد کو ان کی بہادری کے اعتراف میں 25 لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا گیا۔
یہ چیک انسٹاگرام پر معروف عوامی شخصیت زیکری ڈیرینیووسکی نے احمد الاحمد کو دیا، جنہوں نے اس ملاقات کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ڈیرینیووسکی کے مطابق یہ رقم دنیا بھر کے 43 ہزار افراد نے مل کر جمع کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد الاحمد ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے۔
واقعے کے دوران انہیں کندھے پر متعدد گولیاں لگیں۔
مزید پڑھیں:بہتر طرز زندگی کی تلاش، سعودی عرب غیر ملکی باشندوں کیلئے پرکشش ملک بن گیا
چیک وصول کرتے وقت 43 سالہ احمد الاحمد نے دریافت کیا کہ کیا میں واقعی اس کا حقدار ہوں، جب میں لوگوں کی جان بچاتا ہوں تو یہ دل سے کرتا ہوں۔
انہوں نے اس حملے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ یہودی تہوار حنوکا کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
بونڈی بیچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 42 زخمی ہوئے، یہ واقعہ آسٹریلیا کی تاریخ کی خطرناک ترین اجتماعی فائرنگ میں سے ایک تھا۔
احمد الاحمد کا کہنا تھا کہ اس دن بونڈای بیچ پر جمع تمام افراد خوشی منانے کے حق دار تھے اور یہ ان کا بنیادی حق تھا،خدا آسٹریلیا اور یہاں کے باسیوں کی حفاظت کرے۔