بہتر طرز زندگی کی تلاش، سعودی عرب غیر ملکی باشندوں کیلئے پرکشش ملک بن گیا

Dec 19, 2025 | 09:42:AM
بہتر طرز زندگی کی تلاش، سعودی عرب غیر ملکی باشندوں کیلئے پرکشش ملک بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے گزشتہ ایک دہائی، خصوصاً وژن 2030 کے اجرا کے بعد ایسی ہمہ جہتی تبدیلیوں کا سفر طے کیا ہے جس نے شہروں میں روزمرہ زندگی کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔

 محفوظ طرزِ زندگی، جدید انفراسٹرکچر، رہائش اور معیاری شہری سہولتوں نے نہ صرف شہریوں بلکہ غیر ملکی باشندوں اور مستقل رہائش اختیار کرنے والوں کیلئے بھی مملکت کو ایک پرکشش ملک بنا دیا ہے۔

 ’’سِٹیز آف پاسیبلٹی: دی ایوولوشن آف کوالٹی آف لائف اِن سعودی عرب‘‘ کے مطابق مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی نے مملکت کو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نیا گھر بنانے کا رجحان بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہائش کے انتخاب میں سب سے اہم پہلو سکیورٹی اور تحفظ ہوتا ہے، اور سعودی عرب نے اس شعبے میں نمایاں برتری حاصل کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 93 فیصد رہائشی رات کے وقت اطمینان سے تنہا چل سکتے ہیں، جو عالمی اوسط 71 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔

ایمرجنسی کالز کی فوری رسپانس سسٹم، موبائل پولیس اسٹیشن، کمانڈ سینٹرز اور منظم حفاظتی ڈھانچہ بڑے شہروں کو مزید محفوظ بنائے ہوئے ہے۔