رکشے کو بچاتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار، 2 بھائی جاں بحق

Dec 19, 2022 | 17:31:PM
لاہور، کراچی جانیوالی ٹرین، حادثے کا شکار،
کیپشن: حادثے کا شکار ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین ، رکشے کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی،افسوسناک حادثے میں رکشے میں سوار2 بھائی جاں بحق ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، ٹرین کو حادثہ جیا بگا کے مقام پر پیش آیا، ذرائع کاکہناہے کہ حادثے کے باعث ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا،لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن جزوی طور پر بندکر دیاگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر پیش آیا،ان مینڈ لیول کراسنگ پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے غیر قانونی طور پر پٹری عبور کرنے کی کوشش کی گئی،ٹرین ڈرائیور کی جانب سے ایمرجنسی بریک لگائی گئی جسکے باعث انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق افراد کا تعلق جیابگا گاو¿ں سے تھا،پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر