محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نا م کر لیا

Dec 19, 2020 | 23:33:PM
 محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نا م کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )گورنر ہاﺅس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی پہلی باکسنگ پروفیشنل فائٹ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کر ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ باکسنگ مقابلوں کا افتتاح گورنر پنجاب نے کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی مقابلے دیکھے۔
 تفصیلات کے مطا بق محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت لیا ہے ۔ اس مو قع پرگورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک  اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔دونوں رہنما ئوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر سےسپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے لوگ پاکستان آ رہے ہیں، آنے وا لے دنوں میں باکسنگ کے مزید مقابلے بھی ہوں گے۔اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پورے ملک سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی باکسرز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔