سب پھڑے جان گے، آن لائن جواء  کو فروغ دینے والوں کے خلاف گھیرا  تنگ

Aug 19, 2025 | 19:37:PM
سب پھڑے جان گے، آن لائن جواء  کو فروغ دینے والوں کے خلاف گھیرا  تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف+عرفان ملک)پاکستان میں آن لائن جواء میں ملوث ایپلیکیشنز اور اس کو فروغ دینے والوں کے خلاف گھیرا  تنگ کر دیا گیا،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن جواء میں ملوث ایپلیکیشنز کی تفصیلات جاری کردیں ۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔سائبر ایجنسی نے 46 جوئے کی ایپس کو غیر قانونی قرار دیکر فہرست جاری کر دی ،غیر قانونی ایپس میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں،بلاک ہونے والی ایپس میں شہریون کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات فراہم کرنے والی ایپس بھی شامل ہیں،ایپس میں aviator Game , chicken road , 1xBet بھی شامل  ہیں،Dafabet , 22bet ,me let , pari match , Bet365 ,plinko ,10cric ,Rabona,casumo بھی شامل ہیں۔نیشنل سائئبر کرائم ایجنسی نے پی ٹی اے کو تمام ایپس کی فہرست فراہم کر دی سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کرے گا ۔

ڈاریکٹر این سی سی آئی اے سرفرازچودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 46 ایپلیکشنز کے ذریعے اربوں روپے کا آن جواء کھیلا جارہا ہے ۔ان ایپلیکیشنز کے ذریعے جواء کو فروغ دینے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ۔سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ان ایپلیکیشنز کے ذریعے جواء کو فروغ دینے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ان ایپلیکشنز کے ذریعے جواء کو فروغ دینے والے درجنوں افراد اس کیس میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں ۔آن لائن جواء کھیلنے والے اور انکو فروغ دینے کو سخت سزا دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پروازوں میں موسم کی خرابی کے باعث آمدورفت میں تبدیلی