پی آئی اے کی پروازوں میں موسم کی خرابی کے باعث آمدورفت میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان + طیب سیف)اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی، تیز ہواؤں اور بارش سے پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تبدیلی کر دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق چند پروازوں کی منزل تبدیل ہو گئی ہے،ان کو متبادل ائر پورٹس پر اتارا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ فلائی جناح اور ائیربلیو کی اسلام آباد آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ،چائینہ سدرن کی گوانگ زو سے اسلام آباد آنے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ،فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد انے والی پرواز 8 گھنٹے سے زائد تاخیر ائیر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز بھی 8 گھنٹے سے زائد تاخیر ،ائیر سیال کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی ،قومی ایئرلائن کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی ۔ائیر سیال کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے سے زائد تاخیر ،ائیر بلیو کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز تین گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ،جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ بھی پروازوں کی آمد رفت خراب موسم کا شکار ہو گئی ،کراچی سے مشہد جانے والی خصوصی پرواز منسوخ کر دی گئی ،کراچی سے دبئی جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ،ایمریٹس ، ائیر عربیہ ، سعودی ائیرلائن ، ائیر بلیو ، قطر ، پیگاس ائیر کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی ،کراچی ائیرپورٹ پر دس سے زائد قومی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ،
ایوی ایشن اتھارٹی مختلف پروازوں کو کراچی سے دیگر ائیرپورٹ پر منتقل کرنے لگی ،کراچی ائیرپورٹ پر موسم ٹھیک ہونے کے بعد ہی فلائٹ آپریشن بحال ہو گا ۔موسم ٹھیک نا ہونے تک کوئی بھی پرواز نہ لینڈ کرے گی نہ پرواز کرے گی ۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق موسم کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی پروازوں کے متعلق معلومات کے لئے پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری۔آج سےاحتیاط کریں