شدید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری۔آج سےاحتیاط کریں

Aug 19, 2025 | 17:25:PM
 شدید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری۔آج سےاحتیاط کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے+روزینہ علی) این ڈی ایم اے اور  پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم ایز، ریسکیو سروسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری ریسپانس یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر د یں۔ صوبہ پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔19 سے 22 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی میں اضافے کے خدشات ہیں۔برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

 این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق بلوچستان میں سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خاران، خضدار، قلات، آواران، تربت، واشک، ہنگول اورگڈانی میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔شدید بارشوں سے نشیبی اورشہری علاقوں میں سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورآندھی کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا  بشمول چترال، دیر، کوہستان، باجوڑ، مہمندمیں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور زمینی کٹاؤ کا خدشہ ہے۔شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات بشمول تورغرروڈ 120، بٹگرام روڈ 140/شانگلہ رو ڈ160 لوئر کوہستان روڈ180، تتہ پانی روڈ320تا360، گلگت روڈ400تا420اور ہنزہ  روڈخاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم ایز، ریسکیو سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری ریسپانس کے لیے اہلکار و آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں اور سیلاب: ضلع دیامر کی 20 وادیاں آفت زدہ قرار