سوات تعلیمی بورڈ کا طلبہ کو فیسوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوات تعلیمی بورڈ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کو فیسوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔
سوات تعلیمی بورڈ نے سوات، بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس معافی دینے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔جس سے سیلاب سے متاثرہ مقامات کے بچے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم: 13 دن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس معافی کی درخواست کا پروفارمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔