پشاور: نگران صوبائی کابینہ خیبرپختونخوا کے 9 ارکان نے حلف اٹھا لیا

Aug 19, 2023 | 17:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران صوبائی کابینہ خیبرپختونخوا کے 9 ارکان نے بطور صوبائی وزراء عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگران صوبائی کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا، گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان کے علاوہ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک مارکیٹنگ، ایل پی جی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آ گئی

بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر,  بیرسٹرفیروزجمال شاہ، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ  شامل ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔