ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کرنے کی تیاریاں

Aug 19, 2023 | 17:42:PM
ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کرنے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

پاکستان میں ایل پی جی مافیا کو کو لگام ڈالنا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا، ٹرمینل اور ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی کیلئے اجارہ داری قائم کر دی، ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کی تیاریاں کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود ہیں لیکن گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز الماہا 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی روانہ ہو گیا تھا، الماہا جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے صورتحال سے آگاہی کیلئے نگران وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔