شہباز گل پر ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کیاگیا، عمران خان کاالزام 

Aug 19, 2022 | 18:21:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، شہباز گل ، وہیل چیئر، عدالتی میں پیشی، ویڈیو، شیئر
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی وہیل چیئر پر عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بڑے الزامات عائد کردیئے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہناتھا کہ تصاویر، ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گل کو ذہنی و جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا، شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیاگیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں،عمران خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عوام میں ، ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے، یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے،عمران خان کا کہناتھا کہ ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری،عدالت نے سوالات اٹھا دیئے