تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے تقریباً 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے تقریباً 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو تقریباً اٹھائیس ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 6 اعشاریہ 8 نوفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پہلے نو ماہ کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 50 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کےمطابق پاکستانی شہری جولائی سےمارچ کے دوران ایک سو سینتیس ارب روپے یعنی 48 ارب 49 لاکھ ڈالرکی چائےپی گئے،غذائی اشیاء کی درآمد پندرہ فیصدبڑھی،دودھ،مکھن، خشک میوہ جات اور پام آئل کی امپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں کل سے آن لائن کلاسز،نوٹیفیکیشن جاری
رپورٹ کےمطابق موبائل فونزکی درآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا،پاکستانیوں نے 9 مہینےمیں 406 ارب روپے سےزائدمالیت کےاسمارٹ فونزبیرون ملک سےمنگوائے،ٹرانسپورٹ سیکٹرکی درآمدات میں 83 فیصدکا بڑا اضافہ دیکھا گیاجس کا حجم 2 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل گیارہ ارب ڈالر جبکہ ٹیکسٹائل کا حجم چار ارب ستاسی کروڑ ڈالر رہا۔