پی ٹی آئی کامردان جلسہ؛ محمود اچکزئی کی عدم شرکت کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے مردان میں ہونے والے جلسے میں محمودخان اچکزئی کی عدم شرکت کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی مردان جلسے پر اعتماد میں نہ لینے پر نالاں ہیں، مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے، جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے محمود اچکزئی کو کال کی تھی لیکن جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے ایران سے افزودہ یورینیم منتقل کرنے کی پیشکش کردی
اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تھے۔