پنجاب میں ایک ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے !!!

Apr 19, 2021 | 11:40:AM
پنجاب میں ایک ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں ایک ماہ سے معطل تعلمیمی سلسلہ جزوی بحال۔ لاہور سمیت 13 اضلاع میں نہم تا 12ویں کلاسز لگ گئیں۔ سکول کالج 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہفتہ میں دو روز کھلیں گے ۔ پہلی تا مڈل کلاسز عید کے بعد کھلیں گی ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تدریسی عمل ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث حاضری نہ ہونے کے برابر دکھائی دی، اسکول اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا ہے۔