فیول ریلیف سکیم ! وزیراعظم کا پرانی موٹر سائیکل والوں کے لیے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف سکیم میں بڑی رعایت دیتے ہوئے 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔جس کے بعد اب پرانی موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے مالکان بھی اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر فیول ریلیف سکیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔سکیم کے تحت یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں، عام رکشے اور چنگ چی رکشے اس ریلیف کے لیے اہل شمار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پریزیڈنٹ ٹرافی: 1 اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم
حکومت کے اس اقدام کا بنیادی مقصد کم آمدنی والے طبقے اور 20 سال پرانی سواریاں استعمال کرنے والے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کے بوجھ کو کم کرنا اور انہیں براہِ راست مالی راحت پہنچانا ہے۔
خیال رہے وزیراعظم ریلیف سکیم کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو فی لیٹر 100 روپے تک سستا پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، اسکیم کے لیے ڈیجیٹل نظام فعال ہے اور ملک بھر میں رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔
حکام کے مطابق رجسٹرڈ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی جاری ہے تاکہ سکیم کے تحت دی جانے والی سہولت کی نگرانی کی جاسکے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اب تک 10 لاکھ افراد وزیراعظم پیٹرول ریلیف سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کر دیا