معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ثاقب شاہین پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی۔
معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ثاقب شاہین نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔سردار ثاقب شاہین کو پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عبد القیوم نیازی کی جانب سے مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا گیا.
شمولیتی تقریب میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے خصوصی شرکت کی۔صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی بھی تقریب میں موجود تھے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر قائدین نے سردار ثاقب شاہین کا پرجوش استقبال کیا۔
چیف آرگنائزر حمید پوٹھی، جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمن،نائب صدر سردار ارزش، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر نذیر چوہدری،ضلعی صدر سردار خطاب اعظم و لیگل ٹیم کے سردار مصروف ایڈووکیٹ بھی شمولیت تقریب میں شریک تھے۔
تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سردار ثاقب شاہین نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ مشکل دور میں سردار ثاقب شاہین کی پی ٹی آئی میں شمولیت بڑی کامیابی ہے۔پی ٹی آئی کبھی مایوس نہیں کرے گی یہی سیاسی کارکنان مستقبل ہے۔
صدر تحریک انصاف آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی سرپرائز دے گی۔
سیاسی قائدین کا مزید کہناتھا کہ عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!24گھنٹوں میں زلزلے کے تیسری بار جھٹکے،درودیوار لرز گئے