سوات اورگردونواح میں تیسری بار زلزلےکے جھٹکے 

Sep 18, 2025 | 22:15:PM
سوات اورگردونواح میں تیسری بار زلزلےکے جھٹکے 
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات اورگردونواح میں تیسری بار زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی  جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 105کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوات میں3.1اور4.2شدت کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ؛افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 170رنز کا ہدف، محمد نبی کےآخری اوور میں 5چھکے، تیز ترین فٹی کا ریکارڈ برابر