افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست،سری لنکا اور بنگلہ دیش سپرفور مرحلے میں پہنچ گئے

Sep 18, 2025 | 19:26:PM
افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست،سری لنکا اور بنگلہ دیش سپرفور مرحلے میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان ایشیا کپ سے  باہر ہوگیا۔گروپ بی سے سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش سپر فور مرحلے میں پہنچ گئے۔

سپرفور مرحلے کیلئے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19 ویں آور میں پورا کر لیا۔کوشل مینڈس نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے۔

زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونیوالے ایونٹ 11 ویں میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 169رنز بنائے،محمد نبی نے آخری اوور میں ویلا لاگے کو 5چھکے لگائے،محمد نبی نے 20گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

محمد نبی نے افغانستان کیلئے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کرلیا،محمدنبی نے 22گیندوں پر 60رنز بنائے،راشد خان اور ابراہیم زدران نے 24،24رنز بنائے،

سری لنکا کے نووان تھشارہ نے 18رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: