ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، سیلاب متاثرہ طلبہ کے پیش نظر امتحان کی تاریخ 5 سے 26 اکتوبر کی گئی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدوار رجسٹر ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964 اور سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے۔بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوں گے۔
اسلام آباد سے 1146 ،آزاد کشمیر سے 3322 اور گلگت بلتستان سے 1564 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں بھی 194 امیدوار امتحان دیں گے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان صوبائی جامعات کے ذریعے منعقد ہو گا، یکساں نصاب اور سوالات کا بینک پی ایم اینڈ ڈی سی نے تیار کیا۔
پی ایم ڈی سی نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ نقل یا پیپر لیک کی کوشش سختی سے روکی جائے، امیدوار صرف یونیورسٹیز اور پی ایم ڈی سی ہدایات پر عمل کریں، امیدوار امتحان کے حوالے سے افواہوں سے بچیں۔
یہ بھی پڑھیں:انجینئر محمد علی مرزا کو کس جیل میں منتقل کردیا گیا؟اہم خبر آ گئی