دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

Sep 18, 2025 | 15:24:PM
 دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔ 


رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں، دونوں کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں: کترینہ کیف
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ دیشا کی بہن خوشبو نے ہمارے ’’روحانی رہنماؤں‘‘ کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔