ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں: کترینہ کیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جلدماں بننے کی خبروں کے بعدبالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل ہوگیا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار سوشل میڈیاپر وکی کوشل اور کترینہ کیف کے والدین بننے کی خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے جبکہ ایک نجومی بھی پیش گوئی کرچکے ہیں کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔
ان خبروں کے درمیان کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو گیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں،میرے نزدیک شوہر اور بچے ہونا بہت اہم ہے، ایک خاندان تب ہی مکمل ہوگا جب بچے ہوں گے۔
کترینہ کیف نے مزید کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی کا تجربہ سب کے لیے جدا ہے لیکن میں اسے ایک خوبصورت خاندان کے طور پر دیکھتی ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلرکی لانچنگ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘
جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی ۔